ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میڈیکل ، انجنئیرنگ بی ایس سی ، ایم بی اے و پی یوسی کے طلبا میں اسکالر شپ کی تقسیم

میڈیکل ، انجنئیرنگ بی ایس سی ، ایم بی اے و پی یوسی کے طلبا میں اسکالر شپ کی تقسیم

Mon, 02 Oct 2017 22:24:25    S.O. News Service

گلبرگہ،2؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)جمعیت اہل حدیث ،گلبرگہ نے اپنے بیت المال سے سال 2017کے لئے میڈیکل انجنئیرنگ، بی ایس سی، ایم بی اے اور پی یوسی کے طلبا و طالبات میں اسکالر شپ تقسیم کی ۔ میڈیکل کے طلبا کو فی کس 20,000روپئے ، انجنئییرنگ کے طلبا کو فی کس 10,000روپئے ، بی ایس سی کے طلبا کو 5000روپئے ، ایم بی اے کے طلبا کو 5000روپئے ،پی یو سی کے طلبا کو 2500روپئے اور ہائی اسکول کے طلبا کو فی کس 2000روپئے جمعیت اہل حدیث، گلبرگہ و یادگیر کی جانب سے بطور اسکالر شپ تقسیم کئے گئے ۔ جملہ 93طلبا و طالبات میں اسکالر شپس تقسیم کی گئیں۔اسکالر شپ حاصل کرنے والوں میں میڈیکل کا ایک طالب علم،انجنئیرنگ کے 4طلبا،ڈپلوما کے 8، بی ایس سی کے 2، ایم بی اے کا 1، مابقی پی یو سی اور ہائی اسکول کے طلبا شامل تھے۔جناب بابا نذر محمد خان صدر جمعیت اہل حدیث اضلاع گلبرگہ یادگیرکے ہاتھوں بمقام خان کمپاؤنڈ، مسجد نذر محمد خان اس اسکالر شپ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے جمعیت اہل حدیث گلبرگہ کی جانب سے اسکالر شپ تقسیم کی جارہی ہے ۔ مستحقین کے آپریشن کے لئے، گردوں کے ڈائیلائیسس اور ڈینگو وغیرہ میں مبتلا مستحق مریضوں کے علاج کے لئے مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ جمعیت کے بیت المال سے مستحق افرادکو ان کے ذرائع معاش کو بہتر بنانے کے لئے مالی مدد بھی کی جاتی ہے۔ جناب بابا نذر محمد خان نے مسلمانان سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکواۃ کی زیادہ سے زیادہ رقم جمعیت اہل حدیث کے بیت المال میں جمع کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب و مستحق افراد کی مالی مدد کی جاسکے۔ 


Share: